وفاق اور پنجاب میں سیاسی کشمکش راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ تاخیر کا شکار

منصوبے میں تاخیر سے لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے، ذرائع ضلع انتظامیہ


ویب ڈیسک October 11, 2022
فوٹو: فائل

وفاق اور پنجاب حکومت میں سیاسی کشمکش کے باعث راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا۔

ذرائع ضلعی انتظامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ایک ماہ قبل راولپنڈی رنگ روڈ کی تھرڈ پارٹی فزیبیلیٹی کے لیے خط لکھا تھا لیکن اسلام آباد اور پنجاب میں سیاسی تناؤ کی وجہ سے خط پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں تاخیر سے لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ جڑواں شہروں میں ہیوی ٹریفک کا مسئلہ پچیدہ صورتحال اختیار کر چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں