ہیلمٹ والا سبزی فروش سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا
سبزی والے نے پولیس چالان کے ڈر سے ہیلمٹ پہن کر سبزی فروخت کی
چالان کے ڈر سے ہیلمٹ پہن کرٹھیلے پر سبزی فروخت کرنے والے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارت میں گلیوں میں گھوم کر ٹھیلے پر سبزی بیچنے والے نے ٹریفک پولیس کے چالان کے ڈر سے ہیلمٹ پہن لیا۔ سبزی فروش کی ہیلمٹ پہن کر سبزی بیچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔
سبزی والے کو ہیلمٹ میں دیکھ کر لوگوں نے پوچھا کہ ہیلمٹ کیوں پہنا ہے تو اس نے جواب دیا کہ آگے جاؤں گا تو پولیس والے روک لیں گے۔ لوگوں کے سمجھانے پر ٹھیلے والا بمشکل ہیلمٹ اتارنے پر راضی ہوا۔
ہیلمٹ والے سبزی فروش کی ویڈیو اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے سبزی فروش کی معصومیت پر اس کے لئے پسندیدگی کا اظہارکیا۔