بھارت میں سبزی خور مگرمچھ کی آخری رسومات ادا

مگر مچھ کو مندر انتظامیہ کی جانب کھانا فراہم کیا جاتا تھا جو اکثر ابلے ہوئے چاول اور سبزیوں پر مشتمل ہوتا تھا


ویب ڈیسک October 11, 2022
فوٹو فائل

بھارت کی ہندو برادری نے مندر کے تالاب میں کئی برس سے مقیم مگرمچھ کی آخری رسومات ادا کردیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مگر مچھ کی انسانوں کی طرح آخری رسومات کی ادائیگی کا واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں مندر کے تالاب میں کئی برس سے موجود 75سالہ بابیہ نامی مگرمچھ طویل علالت کے بعد دم توڑ گیا۔

مگرمچھ اتوار کے روز تالاب میں مردہ حالت میں پایا گیا جس کے بعد اسے فریزر میں رکھا گیا تاکہ عوام مگرمچھ کا آخری دیدار کرسکیں، اس دوران شہریوں نے مگرمچھ پر پھول بھی نچھاور کیے بعدازاں مگر مچھ کی آخری رسومات ہندو رسم و رواج کے مطابق ادا کی گئیں۔

مندر کے پجاریوں کا کہنا ہے کہ مندر کے تالاب میں رہنے والا مگرمچھ تالاب میں مچھلیاں اور کچھوے ہونے کے باوجود انہیں کھاتا نہیں تھا بلکہ مگر مچھ کو مندر انتظامیہ کی جانب کھانا فراہم کیا جاتا تھا جو اکثر ابلے ہوئے چاول اور سبزیوں پر مشتمل ہوتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں