عدالت نے حریم شاہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا

درخواست گزار کو نامعلوم کالز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے زریعے دھمکیاں ملی ہیں، وکیل


ویب ڈیسک October 11, 2022
(فائل فوٹو)

سندھ ہائیکورٹ نے حریم شاہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج سندھ ہائیکورٹ میں حریم شاہ کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

حریم شاہ کے وکیل نے استدعا کی کہ 2 واقعات میں حریم شاہ کو سیکیورٹی خدشات محسوس ہوئے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کو نامعلوم کالز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے زریعے دھمکیاں ملی ہیں۔

حریم شاہ کے وکیل نے بتایا کہ حریم شاہ کا پیچھا بھی کیا گیا اور انہیں دھمکایا گیا ہے چیف سیکٹریٹری کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے عدالت سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر حریم شاہ کو سیکیورٹی فراہم کرے۔

جس پر عدالت نے چیف سیکٹریٹری کو حریم شاہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ٹاک ٹاکر کی درخواست منظور کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں