سیہون سے دادو جانیوالی مسافر بس الٹنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے

حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے،طبی امداد کیلئے سول اسپتال دادو منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک March 23, 2014
حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے،طبی امداد کیلئے سول اسپتال دادو منتقل کردیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

سیہون سے دادو جاتے ہوئے مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر بس سیہون سے دادو جارہی تھی کہ نصیرآباد کے علاقے خداآباد میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے سول اسپتال دادو منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے، بس میں کل 52 افراد سوار تھے جو سیہون میں زیارت کے بعد واپس جارہے تھے کہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث حادثے پیش آیا۔

حادثے کے بعد سول اسپتال دادو میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو بھی فوری طورپر طلب کرلیا گیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔