سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ حکومت کا اجازت دینے سے انکار

حکومت نے ہاکی کے معاملات کے لیے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کر رکھی ہے


Sports Reporter October 11, 2022
حکومت نے ہاکی کے معاملات کے لیے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کر رکھی ہے (فوٹو : فائل)

حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے سے روک دیا، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پی ایچ ایف کو سلطان اذلان شاہ کپ کے لیے این او سی دینے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پی ایس بی سے سلطان اذلان شاہ کپ کے لیے این او سی کے لیے رجوع کیا تھا۔ سیکریٹری پی ایچ ایف ڈی نوٹیفائی حیدر حسین کے نام لکھے ہوئے خط میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے واضح کیا کہ ہاکی کے حوالے سے قائم کمیٹی کا فیصلہ آنے تک کسی قسم کے ایونٹ میں حصہ نہ لیا جائے۔

کمیٹی کا فیصلہ آنے تک ہاکی کے متعلق کسی بھی شخض یا ٹیم کو این او سی نہیں دیا جائے گا۔ حکومت نے ہاکی کے معاملات کے لیے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کر رکھی ہے۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کا کیمپ ان دنوں کراچی کے عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں