کیا شاہین ٹی20 ورلڈکپ کے وارم اَپ میچز کھیلیں گے اعلان ہوگیا
فاسٹ بولر ری ہیب مکمل کرکے ہفتے کے روز برسبین پہنچیں گے
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنا ری ہیب مکمل کرکے ہفتے کے روز برسبین پہنچیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شاہین شاہ آفریدی 17 اور 19 اکتوبر کو بالترتیب انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف شیڈول وارم اپ میچز میں شرکت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ کو دوبارہ جوائن کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، گزشتہ 10 روز سے روزانہ بغیر کسی درد کے تیز رفتاری سے 6 سے 8 اوورز پھینک رہا ہوں، ری ہیب کا یہ پروگرام بہت سخت اور مشکل تھا۔
مزید پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی فٹ اور ٹی20 ورلڈ کپ کیلیے تیار ہیں، رمیز راجہ
دوسری جانب بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ قومی اوپنر فخر زمان بھی شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ لندن سے برسبین پہنچیں گے، جہاں وہ ٹیم ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو کی زیرنگرانی اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ باؤلنگ کوچ عمر رشید بھی دونوں کھلاڑیوں کے ہمراہ ہوں گے۔