بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا رجحان برقرار
24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 1.67 فیصد اور کوئٹہ میں دو فیصد رپورٹ کی گئی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس کے 10 کیس رپورٹ ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس کے 10 کیس رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے کے 4 اضلاع میں کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 1.67 فیصد رپورٹ کی گئی، کوئٹہ میں بھی کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 2.00فیصد رپورٹ کی گئی۔