کھلاڑی آئی پی ایل اور دورہ پاکستان کے انتخاب کیلئے آزاد ہیں کیوی سی ای او

پہلے مرحلے میں بھرپور قوت کے ساتھ مہمان ٹیم کے مدمقابل آئیں گے، ڈیوڈ وائٹ


ویب ڈیسک October 11, 2022
پہلے مرحلے میں بھرپور قوت کے ساتھ مہمان ٹیم کے مدمقابل آئیں گے، سی او سی نیوزی لینڈ بورڈ (فوٹو: ٹوئٹر)

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا ہے کہ کیوی کرکٹرز کو اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ آئی پی ایل کھیلیں یا دورہ پاکستان کے لیے نیشنل سائڈ کا انتخاب کریں۔

کیوی بورڈ کے سی او سی ڈیوڈ وائٹ کا کہنا تھا کہ 27 دسمبر سے 15 جنوری تک جاری رہنے والے پہلے مرحلے میں دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آئیں گی، جس میں ہماری ٹیم بھرپور قوت کے ساتھ دورہ پاکستان جائے گی تاہم دوسرا مرحلہ اپریل اور مئی میں شیڈول ہے تو کھلاڑی آئی پی ایل کو بھی چُن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم پوری طاقت سے پاکستان کا دورہ کرے گی تاہم اس حوالے سے پلیئرز ایسوی ایشن کے کھلاڑیوں سے بات نہیں ہوئی ہے البتہ دورہ پاکستان اور آئی پی ایل کے انتخاب کیلئے کھلاڑی بلکل آزاد ہوں گے۔

مزید پڑھیں: محمد رضوان کا کرائسٹ چرچ کی مسجد میں بیان سوشل میڈیا پروائرل

دوسری جانب کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ کیوی وفد نے سال کے شروع میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس پر ہم سفارت خانے اور اپنی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ بلیک کیپس نے گزشتہ سال راولپنڈی میں پہلے ون ڈے سے چند گھنٹے قبل سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اپنا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں