عوام کے ساتھ مل کر ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنائیں گے شہبازشریف
وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کے باعث پاکستان آج دو طبقوں میں تقسیم ہوچکا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اندھيرے، بدامنی اور معاشی ناہمواری ہمارا مقدر نہيں، عوام كے ساتھ مل كر ملک كو ترقی يافتہ اور خوشحال بنائيں گے۔
یوم پاکستان کے موققع پر اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن تحریک آزادی کے ان مجاہدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنے خون کے نذرانے دے کر علیحدہ وطن حاصل کیا۔ ہم نے انگریزوں سے آزادی کی منزل تو حاصل کر لی لیکن ابھی تک آزادی کے ثمرات سے استفادہ نہیں کرسکے۔ قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کا جو سفر شروع ہوا تھا وہ ابھی ادھورا ہے جسے مکمل کرنے کے لئے ہمیں من حیث القوم اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت بے شمار چیلنجوں کا سامنا ہے۔ دہشت گردی، انتہاپسندی، توانائی کے بحران، کرپشن اور قومی اداروں کی زبوں حالی جیسے مسائل درپیش ہیں تاہم موجودہ حکومت نیک نیتی کے ساتھ ملک و قوم کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ اورمخلصانہ کاوشیں کررہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کے باعث پاکستان آج دو طبقوں میں تقسیم ہوچکا ہے۔ یہ بات طے ہے کہ غریب اور امیر کے پاکستان میں فرق ختم کئے بغیر آزادی کے ثمرات پوری طرح حاصل نہیں کئے جاسکتے۔ اب کھوکھلے نعرے لگانے اور خالی دعوے کرنے کا وقت گزر چکا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکمت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور ہم ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی جانب لے کر بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی اور خوشحالی کی منزل کی جانب سفر شروع ہو چکا ہے لیکن ابھی منزل دور ہے جس کےلئے ہم سب کو مل کر آگے بڑھنا ہے۔ اندھیرے، بدحالی، بدامنی اور معاشی ناہمواری ہمارا مقدر نہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کے تعاون سے ملک کو آگے کی طرف لے جائیں گے۔