سارو گنگولی کی جگہ بی سی سی آئی کا نیا سربراہ کون ہوگا
سابق کرکٹر 18 اکتوبر کو سالانہ بورڈ میٹنگ میں عہدہ چھوڑ دیں گے
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نئے سربراہ کا اعلان ہوگیا، وزیر داخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ دوسری مدت کے لیے سیکریڑی کیلئے نامزد کردیئے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 1983 میں بھارتی ٹیم کو ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے روجر بنی کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا نیا سربراہ بنایا جائے گا جبکہ موجودہ صدر سارو گنگولی 18 اکتوبر کو سالانہ بورڈ میٹنگ میں عہدہ چھوڑ دیں گے۔
قبل ازیں گزشتہ دنوں ہنگامی اجلاس کے بعد 67 سالہ روجر بنی کو چیئرمین (صدر) بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ؛ ہمارے لیے سب سے بدترین رہا، سارو گنگولی
واضح رہے کہ روجر بنی 1983 کے ورلڈکپ میں بھارت کو چیمپیئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، جس میں انہوں نے 8 میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
یاد رہے کہ سال 2021 میں ٹی20 ورلڈکپ کے دوران بھارتی ٹیم اور سابق سربراہ بی سی سی آئی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس میں انکی ٹیم پاکستان اور نیوزی لینڈ سے ابتدائی دو میچزمیں ناکامی بعد فائنل فور میں بھی رسائی حاصل نہیں کرسکی تھی۔
اسی ورلڈکپ میں پاکستان نے پہلی بار بھارت کو ورلڈکپ مقابلوں میں 10 وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا تھا۔