اہل ثروت پاکستانی سیلاب زدگان کی مزید مدد کریں وفاقی وزیر

سردیوں کا موسم شروع ہونیوالا ہے سیلاب زدگان کو کمبل اور کرم کپڑوں کی ضرورت ہے، احسن اقبال


ویب ڈیسک October 11, 2022
فوٹو فائل

وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے اہل ثروت پاکستانیوں سے سیلاب زدگان کی مزید مدد کی اپیل کردی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں اپنے بھائیوں کیلئے بھرپور مدد کرنی چاہیے، اس وقت سردیوں کا موسم شروع ہونیوالا ہے سیلاب زدگان کو کمبل اور کرم کپڑوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اپیل کی کہ پاکستان کے اہل ثروت افراد سیلاب زدگان کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں