اوبر نے پاکستان کے 5 بڑے شہروں میں آپریشنز کریم کے حوالے کردیئے

کریم سپر ایپ پر9 ملین سے زیادہ رجسٹرڈ صارفین ہیں، ترجمان اوبر


ویب ڈیسک October 11, 2022
کریم سپر ایپ پر9 ملین سے زیادہ رجسٹرڈ صارفین ہیں، ترجمان اوبر (فوٹو: ٹوئٹر)

نجی ٹیکسی سروس اوبر نے لاہور کے پانچ بڑے شہروں میں اپنے آپریشنز کریم کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹیکسی سروس اوبر نے لاہور کے علاوہ دیگر پانچ بڑے شہروں کراچی،اسلام آباد، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں اپنے آپریشنز کریم کے حوالے کردیئے ہیں۔

ترجمان اوبر کے مطابق ان پانچ شہروں میں اوبر کے صارفین سبسڈی برانڈ کریم کی ایپ کے ذریعہ خدمات حاصل کرسکیں گے تاہم لاہور میں اوبر کی ایپ فعال رہے گی۔

دوسری جانب ترجمان کریم نے بتایا کہ کریم سپر ایپ پر9 ملین سے زیادہ رجسٹرڈ صارفین ہیں اور کراچی،اسلام آباد،پشاور، ملتان اور فیصل آباد میں خدمات کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں