ہاشم ڈوگر نے وزیرداخلہ پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

چند ناگزیر ذاتی اور طبعی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہورہا ہوں، ہاشم ڈوگر

فوٹو فائل

پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے عہدے سے استعفی دے دیا۔

پی ٹی آئی کے ننکانہ صاحب جلسے کے بعد پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے چیئرمین عمران خان سے ملاقات اور مشاورت کے بعد اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔


انہوں نے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسے منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کو بھیج دیا گیا ہے۔ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ بطور وزیر داخلہ کام جاری نہئں رکھنا چاہتا، چند ناگزیر ذاتی اور طبعی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہورہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی چیرمین اور تحریک انصاف کے لیے ہر وقت خدمت کے لیے حاضر ہوں۔

ذرائع کے مطابق ہاشم ڈوگر کا استعفیٰ منظور ہوجائے گا اور پھر انہیں دوسری وزارت کا قلم دان دیا جائے گا۔
Load Next Story