جونیئر لیگ سے 10 سال کا بچہ کرکٹ کو اپنا ذریعہ معاش بناسکے گا رمیز راجہ
کوشش ہے کہ ٹیلنٹ جو بھی آئے وہ ایک پراسس سے گزر کر قومی ٹیم تک پہنچے، چیئرمین پی سی بی
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے جونیر لیگ کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے بچے اس ایونٹ میں شامل ہیں، اس عمر میں خواب دیکھے جاتے ہیں اور انکی خوشی کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ٹیلنٹ جو بھی آئے وہ ایک پراسس سے گزر کر قومی ٹیم تک پہنچے، ہمارے یہاں اب 10 سال کا بچہ اب کرکٹ کو اپنا ذریعہ معاش بناسکتا ہے، ہم امریکہ میں باسکٹ بال، بیس بال اوردوسرے ممالک میں فٹبال کے آئیڈیے یہاں متعارف کرارہے ہیں تاکہ بلندیوں کو چھوئیں۔
مزید پڑھیں: چیئرمین پی سی بی نے موجودہ پاکستانی ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے کا اہل قرار دیدیا
کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام فارمیٹس میں قومی ٹیم کو نمبر ون بنانے کی تمنا ہے، جونئیر سطح پر کرکٹ کو ٹھیک کر رہے ہیں، اسکولز کی سطح پر کرکٹ کروارہے ہیں جس سے نئی کھیپ پر انویسٹمنٹ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی پاور ہٹر کوچز سمیت وہ سب سہولیات دے رہے ہیں جس سے 10 سال کی عمر کا بچہ بھی مستقل کا کامیاب کرکٹر بن سکے گا۔