کراچی کے مختلف علاقوں میں آج ہونے والی انسداد پولیو مہم ایک روز کے لئے ملتوی

انسداد پولیو مہم سکیورٹی اہلکاروں کی مناسب تعداد میں عدم دستیابی کے باعث ملتوی کی گئی ہے، محکمہ صحت سندھ


ویب ڈیسک March 23, 2014
سندھ حکومت نے کراچی میں پولیو کے حوالے سے ہائی رسک علاقوں میں خصوصی مہم شروع کررکھی ہے۔ فوٹو: فائل

یوم پاکستان اور سیکیورٹی کے مناسب اقدامات نہ ہونے پر شہر میں آج ہونے والی پولیو مہم ایک روز کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔


ڈائریکٹر انسداد پولیو مہم مظہر خمیسانی نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو وائرس سے متاثرہ کراچی کے علاقوں میں 23 مارچ کو چلائی جانے والی خصوصی سنڈے سرکل پولیو مہم سکیورٹی اہلکاروں کی مناسب تعداد میں عدم فراہمی کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے آج کراچی کے کسی ضلع میں پولیو بچاؤ مہم نہیں چلائی جائے گی یہ مہم اب پیر کو چلائی جائے گی۔


واضح رہے کہ سندھ حکومت نے بھی خیبر پختونخوا کی طرز پر کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیو مہم شروع کررکھی ہے تاکہ شہر کو پولیو سے پاک کیا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں