آڈیو لیکس کا خدشہ کابینہ اجلاس سے قبل افسران کو کمرے سے نکال دیا گیا

اجلاس میں شریک ہونے والے وزرا موبائل فون کمرے سے باہر جمع کروا کے میٹنگ میں شریک ہوئے


ویب ڈیسک October 11, 2022
فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس کے خدشے کے پیش نظر کابینہ اجلاس کے دوران سرکاری افسران کو کمرے سے باہر نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اتحادی جماعتوں کے وزرا بھی شریک ہوئے۔

اجلاس شروع ہونے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس کے خدشے کے پیش نظر تمام سرکاری افسران کو کمرے سے باہر نکلنے کی ہدایت کی جس پر افسران باہر چلے گئے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں شریک ہونے والے وزرا بھی موبائل فون کمرے کے باہر داخلی دروازے پر لگے کاؤنٹر پر جمع کراکے میٹنگ میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے وزرا سے آئندہ کے سیاسی عمل پر مشاورت کی جبکہ کابینہ اراکین نے سوات میں اسکول بس پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت اور اظہار تشویش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں