پی ٹی آئی کا عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کی ایف آئی آر چیلنج کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمے کیخلاف درخواست دائر کرے گی، ذرائع


ویب ڈیسک October 11, 2022
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا مقدمہ درج کرنے کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے خلاف درج فارن فنڈنگ کیس کی ایف آئی آر کو چیلنج کرنے کیلیے کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیر برائے پارلیمانی امور پنجاب راجہ بشارت نے تصدیق کی کہ عمران خان کے خلاف ایف آئی اے کی ایف آئی آر کو عدالت میں چیلنج کریں گے، عمران خان قوم کے سب سے مقبول و مطلوب سیاسی لیڈر ہیں۔

مزید پڑھیں: فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کے خلاف مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ اداروں کو سیاست میں گھسیٹی آئی ہے، لندن پلان کے فیصلے آہستہ آہستہ سامنے آرہے ہیں جس میں واضح ہے کہ شہباز شریف ڈمی وزیر اعظم ہے اور اصل فیصلے لندن میں ہورہے ہیں۔

راجہ بشارت نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا ہر اوچھا ہتھکنڈا اُس کے اپنے گلے پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں