جنوبی افریقہ ورلڈکپ 2023 میں براہ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا (فوٹو: کرک انفو)

بھارت سے شکست کے بعد جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں جنوبی افریقی ٹیم کو ورلڈکپ میں شرکت کیلئے کوالیفائر راؤنڈ کھیلنا ہوگا۔

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ ٹاپ 8 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی جن میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، بنگلہ دیش، پاکستان، نیوزی لینڈ، افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔


آئی سی سی کی دو پرانی ٹیسٹ پلئینگ نیشنز میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ کو کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا جبکہ انکے علاوہ آئرلینڈ، زمبابوے اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ نے اگلے سال آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز بھی کھیلنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد انکے براہ راسٹ ورلڈکپ 2023 میں کوالیفائی کرنے کے امکانات تقریبا معدوم ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اگر جنوبی افریقی ٹیم کوالیفائر راؤنڈ میں بھی فلاپ ثابت ہوتی ہے تو وہ ورلڈکپ 2023 سے باہر بھی ہوسکتی ہے۔
Load Next Story