سنٹورس مال آتشزدگی کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

سنٹورس مال انتظامیہ کا قانونی ٹیم سے بات چیت کر کے موقف دینے کا اعلان


ویب ڈیسک October 11, 2022
فوٹو فائل

وفاقی دارالحکومت میں قائم سنٹورس مال میں آتشزدگی کے بعد تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کے ذرائع نے بتایا کہ سنٹورس مال کا فائراینڈ سیفٹی پلان سی ڈی اے کے قانون کے مطابق نہیں تھا، پاکستان بلڈنگ کوڈ کے مطابق سنٹورس مال کو این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایم سی آئی فائرایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے 2016 سے مسلسل نوٹس جاری کئے گئے، جسے مال کی انتظامیہ نے نظر انداز کیا اور اثرو رسوخ استعمال کیا۔ سنٹورس مال نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا پلان بھی سی ڈی اے میں جمع نہیں کروایا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں آگ لگائی گئی، مقدمہ درج

اُدھر سنٹورس مال کی انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس حوالے سے کل قانونی ٹیم سے بات چیت کر کے موقف دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں