موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ کم کر دی

بینکوں کی طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگ میں تنزلی کرتے ہوئے بی 3 سے سی اے اے ون کر دیا


Monitoring Desk October 12, 2022
کاؤنٹر پارٹی رسک اسیسمنٹس بی ٹو (کریڈٹ) سے بی 3 (کریڈٹ) کر دی، انویسٹرز سروس۔ فوٹو: فائل

موڈیز انویسٹرز سروس نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ کم کر دی۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق موڈیز انویسٹرز سروس نے پاکستان کے 5 بینکوں کی طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگ میں تنزلی کرتے ہوئے بی 3 سے سی اے اے ون کردیا۔

موڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے 5 بینکوں کی طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگ کم کردی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ موڈیز نے مذکورہ بینکوں کی طویل مدتی فارن کرنسی کاؤنٹر پارٹی رسک ریٹنگز (سی آر آر) بھی بی 3 سے سی اے اے ون کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ان کی مقامی کرنسی کی طویل مدتی سی آر آرز بی 2 سے بی 3 میں تنزلی کردی ہے، ان کی طویل مدتی کاؤنٹر پارٹی رسک اسیسمنٹس بی ٹو (کریڈٹ) سے بی 3 (کریڈٹ) کر دی۔

ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ان تمام بینکوں کی ڈپازٹ پر آؤٹ لک بدستور منفی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |