لاہور میں پہلی بار ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ کا آغاز

ابتدائی طور پر ڈرون کیمرے سے لاہور کی 5 سڑکوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی


ویب ڈیسک October 12, 2022
ڈرون مانیٹرنگ سے ٹریفک مینجمنٹ بہتر ہوگی، سی ٹی او لاہور:فوٹو:فائل

پاکستان میں پہلی بار ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ اورسرویلنس کا آغاز ہوگیا۔

لاہور میں مال روڈ پر تجرباتی طور پر ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ کا آغاز کردیا گیا۔ ڈرون مانیٹرنگ کے دوران روڈ بلاک ، احتجاج اور متبادل روٹ پلان کا جائزہ لیا گیا۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے مال روڈ احتجاج کے دوران ڈرون مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس پی ٹریفک آصف صدیق، ایس پی شہزاد خان بھی موجود تھے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ڈرون کیمرے سے روڈ انجینئرنگ کے مسائل کا مشاہدہ کیا۔ اسموگی وہیکلز اور ون وے ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو باقاعدہ طور پر مانیٹر کیا جائے گا۔

منتظر مہدی نے ٹریفک مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس یونٹ کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پرڈرون کیمرے سے مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ ، فیروزپور روڈ اور دیرماڈل روڈ پر ڈرون مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ڈرون ٹیکنالوجی مانیٹرنگ سے ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنایا جاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |