اثاثہ جات ریفرنس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حاضری معافی کی درخواست منظور

10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم، سماعت 9 نومبر تک ملتوی


ویب ڈیسک October 12, 2022
اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کے لیے امریکا گئے ہیں، درخواست میں موقف (فوٹو فائل)

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اثاثہ جات ریفرنس میں حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کے لیے امریکا گئے ہیں، اسحاق ڈار کو آج کی پیشی سے معافی دی جائے۔

عدالت نے اسحاق ڈار کی جانب سے 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں