لاہور سے ملتان جانے والی ٹرین کو آؤٹ سورس کردیا گیا

ٹرین آئندہ ماہ یکم نومبر سے پرائیویٹ انتظامیہ کی زیر نگرانی چلے گی، نوٹیفکیشن جاری


ویب ڈیسک October 12, 2022
ٹرین آئندہ ماہ یکم نومبر سے پرائیویٹ انتظامیہ کی زیر نگرانی چلے گی، نوٹیفکیشن جاری(فوٹو: فائل)

لاہور سے ملتان کے لیے موسیٰ پاک ٹرین کو آؤٹ سورس کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موسیٰ پاک ٹرین کو 30 کروڑ 90 لاکھ روپے میں نجی پرائیویٹ کمپنی کو آوٹ سورس کیا گیا، ٹرین آئندہ ماہ یکم نومبر سے پرائیویٹ انتظامیہ کی زیر نگرانی چلے گی۔

معاہدہ کے مطابق نجی پرائیویٹ کمپنی ٹرین چلنے پر روازنہ کی بنیاد پر 9 لاکھ روپے سے زائد کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروانے کی پابند ہوگی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نجی پرائیویٹ کمپنی 15 اکتوبر سے بکنگ کا عمل شروع کرے گی۔

ٹرین سہ پہر 4 بجے ملتان سے لاہور کیلئے چالائی جائے گی، اسی طرح لاہور اسٹیشن سے رات 12 بجے ٹرین چلاکرے گی جبکہ اے سی اور اکانومی کلاس پر مشتمل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں