آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

مہمان ٹیم 4 سے 16 نومبر تک دورہ کرے گی


ویب ڈیسک October 12, 2022
مہمان ٹیم 4 سے 16 نومبر تک دورہ کرے گی (فوٹو: کرک انفو)

آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے 4 سے 16 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل اس سیریز میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم اپنا پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ 4 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔

مہمان اسکواڈ 29 اکتوبر کو لاہور پہنچے گا، جہاں وہ چار روز ٹریننگ کے بعد 4، 6 اور 9 نومبر کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گا۔ تین میچز پر مشتمل ٹی20 انٹرنیشنل سیریز 12، 14 اور 16 نومبر کو کھیلی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو دُھول چٹادی

ہیڈ آف ویمنز کرکٹ پی سی بی تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ رواں سال کراچی میں کامیابی سے سری لنکا کی میزبانی کے بعد وہ اب لاہور میں آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ سیریز میں شامل تمام ون ڈے اور ٹی20 انٹرنیشنل میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں