خواہش کی تعیناتی نہ ہونے پر ن لیگ کی پارٹنرشپ ٹوٹ سکتی ہے شیخ رشید

حالات خراب ہوئے تو سیاست اور سیاست دان نرغے میں آسکتے ہیں، سابق وزیر داخلہ


ویب ڈیسک October 12, 2022
نیب کی ترمیم سے انصاف کو سزائے موت ہوگئی ہے، شیخ رشید (فوٹو فائل)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ن لیگ کی خواہش کی تعیناتی نہ ہونے پر اس کی پارٹنرشپ ٹوٹ سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ قانون نواز شریف کو پاکستان لائے گا یا مزید مجرموں کو بھگائے گا،انتظار کریں۔ نیب کی ترمیم سے چوروں کو کھلی چھٹی اور انصاف کو سزائے موت ہوگئی ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ن لیگ کی خواہش کی تعیناتی نہ ہونے پر اس کی پارٹنر شپ ٹوٹ سکتی ہے۔ موڈیز نے پانچ اور بینکوں کی ریٹنگ کم کردی ہے۔حالات خراب ہوئے تو سیاست اور سیاست دان نرغے میں آسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں