نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سکھانے کیلیے پاکستان گریجویٹ پروگرام کا آغاز

نوجوان فنٹیک، انٹرنیٹ آف تھنگز، کلاوٴڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت اور دیگر مہارتوں میں ڈیجیٹل مستقبل کی رہنمائی کریں گے


ویب ڈیسک October 12, 2022
پروگرام باصلاحیت نوجوانوں اور اختراعی ذہنوں کو سیکھنے سمیت کیریئر کی ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے (فوٹو فائل)

معروف ڈیجیٹل کمپنی ایرکسن نے نوجوانوں کو عالمی معیار کی قابلیت اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے پاکستان گریجویٹ پروگرام کا آغاز کردیا ہے، جو باصلاحیت نوجوانوں اور اختراعی ذہنوں کو سیکھنے سمیت کیریئر کی ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

گریجویٹ پروگرام رابطوں کے جدید ترین دور میں ڈیجیٹل پیش رفت کو آسان بنانے کے آن دی جاب، پراجیکٹ پر مبنی کلاس روم ٹریننگ اور آن لائن سیکھنے کی سہولت فراہم کرتاہے۔ اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارت اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے ایرکسن نے پاکستان میں اپنے گریجویٹ پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے پاکستان گریجویٹ پروگرام کا مقصد ملک میں مستقبل کی ٹیکنالوجی لیڈرشپ تیارکرنا ہے۔ کمپنی کے ماہرین،نوجوان پاکستانی ٹیلنٹ کی معاونت کے ذریعے آن دی جاب، پراجیکٹ پر مبنی کلاس روم ٹریننگ اور انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی میں آن لائن سیکھنے اور جدید کنیکٹیوٹی کے مواقع فراہم کرے گا۔ منصوبہ پاکستان کی ڈیجیٹل پالیسی میں حصہ دار ثابت ہوگا۔

ایرکسن پاکستان کے صدر اور کنٹری منیجرعامر احسن خان نے اپنے بیان میں کہاکہ کمپنی پاکستان میں 60سال سے کام کررہی ہے۔ ہمارے مضبوط ستونوں میں سے ایک سوسائٹی کو سپورٹ کرنا بھی ہے۔ ایرکسن پاکستان گریجویٹ پروگرام نوجوان اور ذہین گریجویٹس کی مہارت اور علم میں اضافہ کرکے انہیں ٹیکنالوجی کے ماہرین کے طورپر بااختیار بناتاہے۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کی تکمیل کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ یہ نوجوان فنٹیک، انٹرنیٹ آف تھنگز، کلاوٴڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت سمیت دیگرمہارتوں میں پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی رہنمائی کریں گے۔ پاکستان کے گریجویٹس میں بڑی صلاحیت ہے اور ہم ان کی کامیابی کے منتظر ہیں۔ قابل اور ذہین گریجویٹس ایرکسن میں عالمی معیار کی انڈسٹری کے ساتھ کام کے علاوہ ایسے منصوبوں کی ترقی میں معاونت کررہے ہیں جو پاکستان اور خطے میں مواصلات کی دنیا کو تبدیل کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں