ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود سرخرو ہوگئے وزیراعظم
منی لانڈرنگ کے جھوٹے، بے بنیاد، سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے سے بریت کا یہ دن دکھایا، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے منی لانڈرنگ مقدمے میں اپنی بریت پر کہا ہے کہ ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود ہم عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سرخرو ہوئے ہیں۔
شہباز شریف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ حق ذات نے پھر فضل فرمایا، منی لانڈرنگ کے جھوٹے، بے بنیاد، سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے سے بریت کا یہ دن دکھایا۔
مزیدپڑھیں: 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز بری
انہوں نے مزید کہا کہ 'اس پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر اداکریں کم ہے، بدترین چیرہ دستیوں، ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود ہم عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سرخرو ہوئے۔
خیال رہے کہ لاہور کی خصوصی عدالت نے 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ مقدمے میں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو بری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کی ترقی
ایف آئی اے نے عدالت کوبتایا تھاکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں براہ راست پیسے جمع ہونے یا نکلوانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ شہباز شریف کے وکیل کے دلائل مکمل ہونےکے بعد عدالت نےکیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے محفوظ مختصر فیصلہ جاری کیا جبکہ تفصیلی اور تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔