گاؤں کی خوشحالی کیلیے 2 خواتین کی بَلّی چڑھا دی گئی

دونوں خواتین اگست سے لاپتہ تھیں اور ایک جنگل میں ان کی لاشیں ملیں

بھارت میں کالے جادو کی بھینٹ چڑھائی گئی خواتین لاٹری فروخت کیا کرتی تھیں، فوٹو: میڈیا

بھارتی ریاست کیرالہ میں گاؤں میں نحوست کی دوری اور خوشحالی لانے کے لیے دو خواتین کو اغوا کے بعد کالے جادو کی بھینٹ چڑھادیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کیرالہ کے دور دراز گاؤں میں لاٹری کے ٹکٹس فروخت کرکے گزر بسر کرنے والی دو غریب خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔ پدما اور روزلی نامی خواتین اگست سے لاپتہ تھیں۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ان خواتین کو ایک ایجنٹ نے اچھے مستقبل کے خواب دکھا کر ایک جوڑے کے ہاتھوں فروخت کردیا تھا جو انھیں جنگل لے گئے جہاں سے لاشیں ملیں۔

پولیس نے ایجنٹ اور جوڑے کو حراست میں لے لیا جنھوں نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کرلیا کہ ان خواتین کو گاؤں میں خوشحالی لانے اور نحوست کے خاتمے کے لیے کالا جادو کرنے والے ایک شخص کے کہنے پر بَلّی چڑھایا۔
Load Next Story