کراچی میں سمندری ہوائیں بند رہنے کی پیش گوئی

بدھ کو شہر کا درجہ حرارت 36.5 ڈگری اور نمی کا تناسب صرف 19 فیصد ہونے کے سبب گرمی کی شدت معتدل رہی


ویب ڈیسک October 12, 2022
فوٹو فائل

محکمہ موسمیات نے سمندری ہوائیں بند رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں گرمی کی حالیہ جزوی لہر مزید کئی روز برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا موسم گرم وخشک رہا،سمندری ہوائیں بند رہیں جبکہ بلوچستان کی سمت سے ہوائیں چلیں، زیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری اور نمی کا تناسب صرف 19 فیصد رہا۔

میٹ آفس کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت بہت زیادہ محسوس نہیں کی گئی،ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق شہر میں گرم و خشک موسم اگلے کئی روز تک بدستور برقرار رہے گا،دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں مکمل طور پر بند رہیں گی،اس دوران بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے وقت معطل سمندری ہوائیں شام کو فعال ہونے کی توقع ہے،جمعرات کوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری جبکہ جمعے کو پارہ 36 سے38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے،صوبے بھر میں بھی موسم گرم اور خشک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |