حکومت سندھ کی ایک بار پھر کراچی کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست
3 ماہ کے لیے انتخابات ملتوی کیے جائیں، سندھ حکومت نے مراسلہ بھیج دیا
حکومت سندھ نے الیکشن کمیشن سے ایک بار پھر کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔
حکومت سندھ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو 3 ماہ کے لیے انتخابات ملتوی کرنے کا مراسلہ لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں کرنے تو اس کا مرحلہ وار انعقاد کیا جائے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 3 اور دوسرے میں 4 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں کیوںکہ موجودہ حالات میں سیکیورٹی اہلکار مطلوبہ تعداد میں دستیاب نہیں ہیں۔
حکومت سندھ کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی مطلوبہ تعداد نہ ہونے پر شفاف و پرامن انتخابات ممکن نہیں ہوں گے اور روز چیف سیکرٹری اور آئی جی نے سیکیورٹی اہلکاروں کی عدم دستیابی سے متعلق آگاہ کیا تھا۔