سہ فریقی سیریز بنگلہ دیش کو چوتھی شکست پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

وکٹ پر موجود کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی بنگلادیش کیخلاف بیٹنگ جاری ہے


ویب ڈیسک October 13, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

سہ فریقی ٹی20 سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے سہ فریقی سیریز کے چھٹے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز کا ہدف دیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اوپننگ کرتے ہوئے نجم الحسن شانتو 12، سومیا سرکار 4، لٹن داس نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی اور 42 بالز پر 62 رنز کی اننگز کھیل ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا جبکہ کپتان شکیب الحسن نے 63 رنز بنائے۔

اننگز کے آخری لمحات میں بنگلادیش کے عفیف حسین نے 11 رنز، یاسر علی 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نور الحسن نے 2 اور جب کہ محمد سیف الدین 1 بنا کر وکٹ پر موجود رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور نسیم شاہ نے 2، 2 جبکہ محمد نواز نے 1 وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: سہ فریقی سیریز: نیوزی لینڈ نے فائنل کا ٹکٹ کٹوالیا

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر محمد رضوان اور بابراعظم نے ایک اور سینچری پارٹنرشپ قائم کی، بابراعظم نے 55 رنز اسکور کیے جبکہ رضوان نے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔ میچ کے اختتامی لمحات میں محمد نواز نے 20 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 2 جبکہ سومیا سرکار نے ایک وکٹ حاصل کیں۔

واضح رہے کہ آخری گروپ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی فاسٹ بالر شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں