ملک میں کورونا کے 57 مثبت کیسز رپورٹ 28 مریضوں کی حالت نازک
کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، مثبت کیسز کی شرح معمولی اضافے کے ساتھ 0.48 فی صد ریکارڈ
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 57 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، جب کہ 28 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
COVID-19 Statistics 13 October 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 11,953
Positive Cases: 57
Positivity %: 0.48%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 28
قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 11ہزار 953افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 57 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 28مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح معمولی اضافے کے ساتھ 0.48 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔