کراچی مسجد کے اندر سے مؤذن کی پھندا لگی لاش برآمد

نارتھ کراچی میں 6 سالہ بچہ پانی کے ٹینک، اورنگی ٹاؤن میں 50 سالہ شخص نالے میں ڈوب کر ہلاک


Staff Reporter October 13, 2022
متوفی مسجد کے احاطے ہی میں رہائش پذیر تھا (فوٹو فائل)

گارڈن کے علاقے فوارہ چوک کے قریب واقع محمدی مسجد کے اندر سے مؤذن کی گلے میں رسی کا پھندا برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 55 سالہ گلستان کے نام سے ہوئی، جو مسجد کا مؤذن اور مسجد کے احاطے ہی میں رہائش پذیر تھا۔ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی بتایا جا رہا ہے تاہم فوری طور پر اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

علاوہ ازیں نارتھ کراچی خواجہ اجمیر نگری تھانے کے قریب گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں کمسن بچہ گر گیا جسے فوری طور پر ٹینک سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بچے کی موت کی تصدیق کردی۔ متوفی 6 سالہ رضا گھر کے صحن میں کھیلتے ہوئے پانی کے زیر زمین ٹینک میں ڈوب گیا تھا۔ اہل خانہ بغیرپولیس کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔

دریں اثنا اورنگی ٹاؤن کے علاقے پونے پانچ نمبر چورنگی پر بلال مسجد کے قریب نالے سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، جو ڈوب کر ہلاک ہوگیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش 3 دن پرانی ہے، جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں