کراچی میں مسجد پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار
ناصر عباس رضوی سے غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں برآمد
کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گلستان جوہر کے علاقے جوہر موڑ کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن گارڈن کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر گلستان جوہر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کارندے ناصر عباس رضوی کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔
اعلامیے کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر مخالف تنظیموں کے کارندوں کو قتل کیا اور مسجد پر حملے میں بھی ملوث ہے۔
ملزم کے خلاف گلبرگ تھانے میں 3 افراد کو قتل کرنے کے مقدمات درج ہیں ، ترجمان کے مطابق ملزم نے مزید بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد لاہور اور ملتان میں روپوش تھا اور کراچی واپس آکر رئیل اسٹیٹ کا کام کر رہا تھا ، سی ٹی ڈی حکام نے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے گلبر گ پولیس کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔