لاہور میں غیر ملکی کے روپ میں نوسرباز نے دکان دار کو ہزاروں کا چونا لگا دیا

نوسرباز نے ریال دکھا کر کیشئیر سے پاکستانی کرنسی دکھانے کو کہا اور پاکستانی نوٹ غائب کیے۔


ویب ڈیسک October 13, 2022
نوسرباز نے ریال دکھا کر کیشئیر سے پاکستانی کرنسی دکھانے کو کہا اور پاکستانی نوٹ غائب کیے۔

داتا دربار کے قریب دکان پر نوسربازی کی واردات ہوئی۔

نوسرباز نے خود کو غیر ملکی ظاہر کرکے دکان دار کو 60 ہزار روپے کا چونا لگا دیا۔ نوسربازی کی واردات مبین لیاقت کی دکان پر ہوئی۔

نوسرباز کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس نے سر پر ٹوپی بھی پہن رکھی ہے۔ اس نے ریال دکھا کر کیشئیر سے پاکستانی کرنسی دکھانے کو کہا اور اس اثنا میں 5 ہزار اور ہزار، ہزار والے پاکستانی نوٹ غائب کیے۔

داتا دربار پولیس نے معاملے کی تحقیقات اور نوسرباز کی تلاش شروع کردی۔

[video width="352" height="300" mp4="https://c.express.pk/2022/10/whatsapp-video-2022-10-13-at-12.09.37-am-1665645187.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں