سپریم کورٹ کا حمزہ شہباز کی طلبی کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم

عدالت نے طلبی کے نوٹس کی عدم تعمیل پر اخبار میں اشتہار دینے کا حکم دیا۔


ویب ڈیسک October 13, 2022
عدالت نے طلبی کے نوٹس کی عدم تعمیل پر اخبار میں اشتہار دینے کا حکم دیا۔

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی طلبی کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کیخلاف نیب کی اپیل کی سماعت کی۔ عدالت نے طلبی کے نوٹس کی عدم تعمیل پر اخبار میں اشتہار دینے کا حکم دیا۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے بتایا کہ فریقین کو نوٹسز کی تعمیل نہیں ہو سکی۔ جسٹس اعجاز الااحسن نے ریمارکس دیے کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی فریقین کو نوٹس کی تعمیل حکم دیا تھا۔

عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے سے پہلے دس دن پہلے اطلاع دینے کا حکم دیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کی آبزرویشنز کو نیب نے چیلنج کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں