سی ای او کے الیکٹرک کی گرفتاری کا حکم
سینیٹ قائمہ کمیٹی کا مونس علوی کے سمن جاری کرنے کا فیصلہ
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سی ای او کے الیکٹرک کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کے چیئرمین سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں جنوبی علاقوں میں بجلی کہاں کیوں اور کیسے ٹرپ ہوئی معاملہ زیر بحث آیا۔
چئیرمین قائمہ کمیٹی کو پاور ڈیویژن حکام نے بتایا کہ کراچی کی طرف سے بجلی ترسیل کے نظام میں مسئلہ آج صبح 9:35 پر رپورٹ ہوا، جس کے سدباب کے لیے کام کیا جارہا ہے، جس انہوں نے سوال کیا کہ کے الیکٹرک کے اعلی سطح کے ذمہ دران کمیٹی میں کیوں نہیں آئے؟، کیا کے الیکٹرک حکومتی کنٹرول میں نہیں ہے؟۔ سیف ابڑو نے کہا کہ پاور ڈیویژن بھی کے الیکٹرک کی کرپشن میں شامل ہے، وزیر صاحب کمیٹی میں آ کر کے الیکٹرک کی کارکردگی پر بریف کریں۔
وزارت بجلی نے اپنے بیان میں کہا کہ این ٹی ڈی سی کی لائن ٹرپ کرگئی ہے، تفصیلات شئیر کرنے سے زیادہ پینک پھیلے گا۔ جس پر کمیٹی کے چیئرمین نے سوال کیا کہ کس علاقے میں ٹرپ ہوئی کوئی خاص مقام تو ہوگا۔ جس پر انہوں بتایا کہ فیسکوکے دو گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرگئے ہیں، 500 کے وی کی ترسیلی لائنوں میں خرابی پیدا ہوئی ہے، جس کے بعد حیسکو اور سیپکو اور کیسکو کو بجلی کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔
سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ آپ کو کسی چیز کا پتا ہی نہیں بادشاہ آدمی ہیں، ملک میں ٹرانسمیشن لائنوں کا جنازہ نکلاہوا ہے۔
سینیٹ کی پاور کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہونے پر کے الیکٹرک کے سی ای او کو آئندہ اجلاس میں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا، چئیرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ یہ غنڈہ گردی ہے داداگیری ہے کیا؟۔