آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ پاکستان کب کس ٹیم سے ٹکرائے گا

پاکستان روایتی حریف بھارت سے 23 اکتوبر کو ٹکرائے گا


ویب ڈیسک October 13, 2022
پاکستان روایتی حریف بھارت سے 23 اکتوبر کو ٹکرائے گا (فوٹو: ٹوئٹر)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر انتظام میگا ایونٹ ٹی20 ورلڈکپ شروع ہونے میں محض 3 دن باقی رہ گئے۔

قومی ٹیم آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا وارم اَپ میچ انگلینڈ کے خلاف 17 اکتوبر کو کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 19 اکتوبر کو افغانستان سے شیڈول ہے، گرین شرٹس اپنے دونوں میچز گابا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گی، جو پاکستانی وقت کے مطابق بالترتیب 1:30 اور صبح 8:30 بجے کھیلے جائیں گے۔

قومی ٹیم میگا ایونٹ میں 5 گروپ میچز کھیلے گی جبکہ اپنی باقاعدہ مہم کا آغاز 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف مچ سے کرے گی، جو میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

قبل ازیں گزشتہ برس کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان نے روایتی حریف کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹی20ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ اعلان ہوگیا

قومی ٹیم کا اگلا میچ 27 اور 30 اکتوبر کو ورلڈکپ کوالیفائر میں شامل ہونے والی ٹیمیز سے ہوگا جن کے نام ابھی فائنل نہیں ہوئے ہیں، یہ دونوں میچز پرتھ میں کھیلے جائیں گے۔

گرین شرٹس 3 نومبر کو جنوبی افریقہ کے مدمقابل آئے گی، یہ میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جس کے بعد پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 6 نومبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔

میگا ایونٹس کے سیمی فائنلز 9 اور 10 نومبر کو شیڈول ہیں جبکہ ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈکپ 2022 کی انعامی رقم کا بھی اعلان کردیا ہے، میگا ایونٹ جیتنے والی ٹیم 1.6 ملین امریکی ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں (36 کروڑ 22 لاکھ) روپے دیئے جائیں گے۔

Image

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں