لانگ مارچ کی کال حکومت کی عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

عمران خان ایک مرتبہ پھر اسلام آباد پر چڑھائی کے اعلانات کرکے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں


ویب ڈیسک October 13, 2022
سپریم کورٹ نے عمران خان کو پر امن احتجاج کی اجازت دی تھی ، درخواست (فوٹو فائل)

وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور احتجاج کے اعلانات کرکے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

عمران خان کے خلاف درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ نے دائر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو پر امن احتجاج کی اجازت دی تھی جب کہ عمران خان ایک مرتبہ پھر اسلام آباد پر چڑھائی کے اعلانات کر رہے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ عمران خان کو احتجاج اور دھرنے کے حوالے اپنے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |