جاوید میانداد قومی ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے

ٹی20 ورلڈکپ میں شریک اسکواڈ میں تبدیلی کی ضرورت نہیں، سابق کپتان


Sports Reporter October 13, 2022
ٹی20 ورلڈکپ میں شریک اسکواڈ میں تبدیلی کی ضرورت نہیں، سابق کپتان (فوٹو: کرک انفو)

سابق کپتان جاوید میانداد قومی کرکٹ ٹیم کی سپورٹ میں سامنے آگئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں شریک ٹیم میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں، ہمیں اسکواڈ میں منتخب کھلاڑیوں کو بیک کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ پرفارمنس میں اونیچ ہوتی رہتی ہے، بری پرفارمنس سے ہر کھلاڑی گزرتا ہے، ہر روز سنچری نہیں بنتی نہ کوئی بالر 5 وکٹیں حاصل کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے ایشین بیٹر بن گئے

سابق کپتان نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو میدان میں سب کچھ بھول کر کھیل پر فوکس رکھتے ہوئے صرف سوفیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کرنی چاہیے، ٹی20 کرکٹ اب وقت کی ضرورت ہے اور اس میں کھلاڑی پر زیادہ پریشر نہیں ہوتا، بس کریز پر جاکر اسے ہٹنگ کرنا ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کب کس ٹیم سے ٹکرائے گا؟

 

انہوں نے کہا کہ اصل کرکٹ کا حسن ٹیسٹ کرکٹ ہےجہاں کھلاڑی کے ٹمپرائمنٹ کا پتہ چلتا ہے، اسے خود کو منوانے کا پورا موقع ملتا ہے۔

لیجنڈری بیٹر پاکستان جونئیر لیگ میں کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ سے کافی متاثر نظر آئے، ان کا موقف تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں میں آگے بڑھنے کی لگن ہے، وہ چاہتے ہیں کہ ہر میچ میں اچھا پرفارم کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |