وزیراعظم کی نااہلی کیلئے آرٹیکل 62 کے تحت سپریم کورٹ میں درخواست دائر

تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے درخواست دائر کی


ویب ڈیسک October 13, 2022
تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے درخواست دائر کی

سپریم کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے درخواست دائر کی جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی 62(1) ایف کی تحت نااہلی کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، وہ اپنے دوروں کے دوران اشتہاری اور سزا یافتہ ملزمان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو احتساب عدالت نے دس سال قید اور 80 لاکھ جرمانہ کی سز ا سنا رکھی ہے۔

عندلیب عباس نے کہا کہ بیرون ملک دوروں میں حسین نواز ، سلمان شہباز اور اسحاق ڈار سے بھی ملاقاتیں کی گئیں، جس سے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے آئین کی خلاف ورزی کی، لہذا انہیں نااہل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں