اعلی نسل کے چوری شدہ گدھے تھر سے کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ایک گدھے کی مالیت پچاس ہزار سے سوا لاکھ روپے تک بتائی جاتی ہے


ویب ڈیسک October 13, 2022
ایک گدھے کی مالیت پچاس ہزار سے سوا لاکھ روپے تک بتائی جاتی ہے فوٹو: فائل

تھرکول بلاک ٹو سے چوری شدہ گدھے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

گدھوں کے مالکان نے مٹھی پولیس کی مدد سے کراچی جانے والے ٹرک کو پکڑلیا۔ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے اعلی نسل کے 24 گدھے برآمد کئے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ایک گدھے کی مالیت پچاس ہزار سے سوا لاکھ روپے تک بتائی جاتی ہے۔ گدھے تھر کول علاقے سے کراچی بھیجے جارہے تھے، جن کے مالکان نے تعاقب کرکے اطلاع دی۔



متاثرہ مالکان کا کہنا ہے کہ مویشی اکثر چارے کیلئے تھر کول منصوبے کے علاقے میں چلے جاتے ہیں، جہاں تعینات عملہ گدھے و دیگر مویشی پکڑ لیتا ہے، اس وقت بھی 15 سو گدھے کول کمپنی کے عملے کے پاس قید ہیں۔

گرفتار ٹرک ڈرائیور نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ گدھے چوری شدہ ہیں یہ ہمیں معلوم نہیں تھا، کول کمپنی کے تین ملازمین نے گدھے کراچی کے علاقے کلفٹن لیجانے کا کرایہ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں