یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں بڑی کمی

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اور ملک بھر کے اسٹورز پر ہوگا

فوٹو فائل

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پر موجود مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب مختلف دالوں کی قیمتوں میں 15روپے سے 30روپے فی کلو تک کی کمی کی گئی ہے، دال چنا کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی سے 245 سے 230 روپے پر پہنچ گئی، اسی طرح دال مسور کی فی کلو قیمت 15 روپے کمی سے 295 روپے تک پہنچ گئی۔


نوٹی فکیشن کے مطابق سفید چنا کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 305 روپے، اسی طرح دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی سے 245 روپے اور دال ماش کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کی کمی سے 380 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح ثابت دال مسور کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی سے 290 روپے، کالا چنا کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی سے 220 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈ کے گھی کی فی کلو قیمت میں 31 روپے جبکہ مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے تک کمی کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ہوگا۔
Load Next Story