ججز گرفتار ہونے والے مظاہرین کو سخت سزائیں سنائیں سربراہ ایرانی عدلیہ

فسادات کے اہم عناصر سے غیر ضروری ہمدردی ظاہر کرنے سے گریز کریں، غلام حسین محسنی ایجی


ویب ڈیسک October 13, 2022
—فائل فوٹو: اے پی

ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے ججوں کو کہا ہے کہ وہ نوجوان خاتون مہسا امینی کی ہلاکت پر مظاہرہ کرنے والے 'عناصر' کے لیے سخت سے سخت سزا سنائیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی نیم سرکاری سٹوڈنٹس نیوز ایجنسی نے غلام حسین محسنی ایجی کے حوالے سے بتایا کہ میں نے اپنے ججوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان فسادات کے اہم عناصر سے غیر ضروری ہمدردی ظاہر کرنے سے گریز کریں اور کم قصوروار لوگوں کو الگ کرتے ہوئے انہیں سخت سزائیں دیں۔

اس سے قبل انہوں غلام حسین محسنی ایجی نے تمام عدالتوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ زیر حراست مظاہرین کے مقدمات کو فوری فوری نمٹائیں۔ گزشتہ ہفتے وزارت داخلہ میں سیکیورٹی اور پولیس کے امور کے نائب ماجد میراحمدی نے خبردار کیا تھا کہ جس کسی کو بھی فسادات کے مقام سے گرفتار کیا گیا اسے کسی بھی صورت میں اس وقت تک رہا نہیں کیا جائے گا جب تک کہ ان کے مقدمے کی سماعت مکمل نہیں ہوجائے گی۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ ایران کے خلاف ''غیر مستحکم کرنے والے عناصر '' کو تقویت دے رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |