شمالی وزیرستان کے آزاد منتخب بلدیاتی نمائندوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت

آئندہ عام انتخابات میں پورے ملک میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا


Shahid Hameed October 13, 2022
فوٹو ایکسپریس

شمالی وزیرستان سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان سے آزاد حیثیت میں منتخب ویلج چیئرمین کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے ویلج چیئرمینز سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت خیبر پختونخوا سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہیں، 2021-22 میں ضم اضلاع کے لیے وفاقی حکومت کے ذمے 20 ارب روپے سے زائد واجب ادا ہیں۔

محمود خان نے کہا کہ ضم اضلاع کے لیے صحت انصاف کارڈ کی مد میں 5 ارب روپے واجب الادا ہیں، اپریل 2022 سے اب تک پن بجلی منافع جات کی مد میں ایک روپیہ بھی موصول نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی، قانونی اور آئینی راستے اختیار کریں گے گیارہ جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کو ہرا نہیں سکتیں، پی ٹی آئی نا قابل شکست بن چکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پورے ملک میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں