شام میں فوجیوں کی بس بم دھماکے میں تباہ 18 ہلاک اور 27 زخمی

حملے کی ذمہ داری فوری طور پر قبول نہیں کی گئی اور نہ ہی شامی حکام کی جانب سے کوئی تبصرہ کیا گیا


ویب ڈیسک October 13, 2022
—فائل فوٹو

شام کے دارالحکومت کے نزدیک ایک فوجی بس بم دھماکے میں تباہو گئی جس کے نتیجے میں 18 اہلکار ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔

سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے ایک فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دمشق کے دیہی علاقوں میں ایک فوجی بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں پہلے ہی سے دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔

دوسری جانب برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ دھماکہ دمشق کے دیہی علاقے الصبورہ کے قریب لبنانی دارالحکومت بیروت کی طرف جانے والی شاہراہ پر ہوا۔ حملے کی ذمہ داری فوری طور پر قبول نہیں کی گئی اور نہ ہی شامی حکام کی جانب سے کوئی تبصرہ کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں