ایران کی پھرپاکستان کو پاور پلانٹ لگانے کے لیے پیشکش

معاہدہ ہونیکی صورت میں ہنگامی بنیاد پرایک ہزاراور25 میگاواٹ کے پاور پلانٹس لگائے جائینگے

معاہدہ ہونیکی صورت میں ہنگامی بنیاد پرایک ہزاراور25 میگاواٹ کے پاور پلانٹس لگائے جائینگے

ایران نے ایک مرتبہ پھرپاکستان کوتوانائی بحران سے نکالنے کے لیے ہنگامی بنیاد پرایک ہزارمیگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانے اور25 میگاواٹ کے چھوٹے پاور پلانٹس فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے اس ضمن میں ایران کے گروپ آف کمپنیزMAPNA) (کے عباس علی عابدی کی سربراہی میں چار رکنی وفد نے پیرکووفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمدمختارکے ساتھ ملاقات کی۔


وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی،ایم ڈی پی پی آئی بی، ایم ڈی این ٹی ڈی سی اورچیئرمین انرجی منیجمنٹ سیل کے علاوہ دیگرمتعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ایران سے بجلی درآمدکرنے کے اس منصوبے کے تکنیکی پہلوئوں کاجائزہ لینے کے لیے دونوں ممالک کے ماہرین کے درمیان آج ( منگل کو ) مذاکرات ہونگے ۔

ایران سے درآمدکیے جانے والے 25میگاواٹ کے چھوٹے پاور پلانٹس پاکستانی بیراجوں پر نصب کیے جائیں گے وفاقی وزیراحمد مختار نے وفدکوحکومت پاکستان کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
Load Next Story