لاہور جائیداد کے تنازع پر چچا کے ہاتھوں بھتیجا قتل

زخمی ملزمان کو گرفتار کرکے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی


ویب ڈیسک October 14, 2022
ملزم نے پہلے فائرنگ کرکے زخمی کیا، پھر کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا (فوٹو فائل)

صوبائی دارالحکومت کے تھانہ برکی کی حدود میں جائیداد کے تنازع پر چچا نے اپنے بھتیجے کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چچا بھتیجے کے مابین جائیداد کا تنازع تھا، جس پر ملزم ریاست عرف راشو نے پہلے فائرنگ کرکے جنید کو زخمی کیا، بعد میں بھتیجے کو زخمی حالت میں کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق زخمی جنید کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ مقتول نے والد نے الزام عائد کیا کہ جنید کے چچا ریاست، حسن اور ان کے ساتھیوں نے جنید پر حملہ کرکے قتل کیا ہے۔

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد ملزم ریاست فرار ہوگیا جب کہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بعد ازاں پولیس کے مطابق حملے میں ریاست اور سجاول زخمی ہو گئے تھے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرکے حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں