خلیج تعاون کونسل نے تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے کی تائید کر دی

اوپیک پلس نے تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان کیا ہے


ویب ڈیسک October 14, 2022
امریکا نے تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے پر تنقید کی ہے:فوٹو:فائل

خلیجی ممالک کی تنظیم خلیج تعاون کونسل (جی سی سی ) نے اوپیک پلس کے تیل کی یومیہ پیداوار میں کمی کے فیصلے کی تائید کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق جی سی سی نے اجلاس میں سعودی عرب کے تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے کی مکمل حمایت کی گئی۔ جی سی سی کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تنقیدی بیانات حقائق کو مسخ نہیں کرسکتے۔

تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس نے عالمی معیشت اور تیل منڈی کی غیر یقینی صورتِ حال کے باعث نومبر سے تیل پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکا کے صدر جوبائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی پر سعودی عرب کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں